Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرانائے نے چونگ کو پھر شکست دی

پرانائے نے چونگ کو پھر شکست دی

اؤڈنسے ۔ 20 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایچ ایس پرانائے نے متواتر دوسری مرتبہ تین مرتبہ کے اولمپک سلور میڈلسٹ لی چونگ وی کو شکست دی ہے جبکہ ڈنمارک اوپن سوپر سیریز پریمیر میں ہندوستانی کھلاڑی سائنا نہوال اور ان کے ہم وطن کڈمبی سریکانت بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ پرانائے جنھوں نے چار ماہ قبل لی کو انڈونیشیاء سوپر سیریز میں شکست دیکر سب کو حیران کردیا تھا اب انھوں نے ملائیشیا کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو 21-17 ، 11-21 ، 21-19 سے شکست دی ہے ۔ عالمی نمبر 8 سریکانت نے کوریا کے جیان ہیوک جن کو 21-13، 8-21، 21-18 جبکہ سائنا نے تھائی لینڈ کی نٹ چان جنڈاپول کو 22-20، 21-13 سے شکست دی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT