Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / پرانائے کوکوارٹر فائنل میں شکست،سندھو کا آج سیمی فائنل

پرانائے کوکوارٹر فائنل میں شکست،سندھو کا آج سیمی فائنل

برمنگھم۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بیڈ مینٹن کھلاڑی ایچ ایس پرانائے آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئے ہیں۔غیر سیڈ پرانائے کو چین کے ہیاگ یوجیاگ نے ایک گھنٹے 17 منٹ طویل میراتھن مقابلے میں 20۔22 ،21۔16 ،23۔21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔عالمی درجہ بندی میں 16 ویں نمبر کے ہندستانی کھلاڑی کی42 درجہ بندی کے چینی کھلاڑی کے خلاف چار کیریئر مقابلوں میں یہ دوسری شکست تھی۔ٹورنمنٹ میں اب واحد ہندستانی چیلنج کے طور پر اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو رہ گئی ہیں جن کا کل سیمی فائنل میں دوسری سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچي سے مقابلہ ہونا ہے ۔عالمیدرجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ہندستانی کھلاڑی کا یاماگوچي کے خلاف 6۔3 کا کریئر ریکارڈ ہے ۔ سندھو نے اس سال ایشیائی ٹیم چمپئن شپ میں یاماگوچي کو شکست دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT