Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / پرانا شہر میں آئندہ ماہ کانگریس کا قومی اقلیتی کنونشن

پرانا شہر میں آئندہ ماہ کانگریس کا قومی اقلیتی کنونشن

 
ڈگ وجئے سنگھ کی دہلی میں شیخ عبداللہ سہیل اور محمد غوث سے بات چیت‘ ہار جیت کوئی مسئلہ نہیں ‘ اقتدار سے زیادہ عوامی خدمات کو اہمیت
حیدرآباد۔8فبروری( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی و انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور ڈگ وجئے سنگھ ے شیخ عبداللہ سہیل ‘ محمد غوث اور ساجد شریف کے علاوہ دوسرے قائدین کو دہلی طلب کر کے جی ایم ایم سی انتخابات کے بارے میں بات چیت کی ۔ آئندہ ماہ پرانا شہر میں منعقد ہونے والے کانگریس کے اقلیتی کنونشن میں شرکت کرنے سے اتفاق کیا ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد ڈگ وجئے سنگھ نے صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل پرانا پل ڈیویژن کے کانگریس امیدوار محمد غوث ‘دبیرپورہ ڈیویژن کے کانگریس امیدوار ساجد شریف کے علاوہ کانگریس کے سینئر قائد وجئے کمار نائیڈو اور سید نظام الدین کو دہلی طلب کر کے جی ایم ایم سی انتخابات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ میرچوک پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آئے واقعہ میں اسد الدین اویسی کی غنڈہ گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ پراناشہر میں کانگریس کے مظاہرہ  پر بھی تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کیلئے ہار جیت کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ کانگریس پارٹی کو اقتدار سے زیادہ عوامی خدمات عزیم ہے اور کانگریس پارٹی نتائج کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمات انجام دیتے رہے گی ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کانگریس قائدین کو پرانے شہر میں عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرتے رہنے کا مشورہ دیا ‘ ہر موڑ پر مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ شیخ عبداللہ سہیل نے پرانا شہر میں کانگریس کا اقلیتی کنونش منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ۔ڈگ وجئے سنگھ نے پارلیمنٹ سیشن کے پیش نظر مارچ کے تیسرے ہفتہ میں اقلیتی کنونشن کی تیاریوں کیلئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیعلاوہ دوسرے قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔ بعدازاں شیخ عبداللہ سہیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ کی جانب سے طلب کرنے پر ہم دہلی پہنچے تھے ۔ جی ایچایم سی انتخابات پر تفصیلی بات چیت ہوئیہے ۔ پرانا شہر میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے بارے میں مذاکرات ہوئی ہے ۔ آئندہ ماہ پرانا شہر میں اقلیتی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ اس کے علاوہ پرانا شہر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے ‘ ساتھ ہی حیدرآباد سے ملک کے مختلف مقامات تک اسد الدین اویسی جہاں بھی جائیں گے ہم ان کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے اصلی چہرے کو منظر عام پر لائیں گے ۔ حکومت اور مجلس نے ایک دوسرے سے خفیہ ساز باز کرتے ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی ہے ۔ کانگریس پارٹی اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم سپاہی کی طرح کام کرتے ہوئے کانگریس کو مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT