Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانا شہر میں بونال تہوار کا آغاز ۔ آج جلوس کا اہتمام

پرانا شہر میں بونال تہوار کا آغاز ۔ آج جلوس کا اہتمام

پولیس کے وسیع تر سکیوریٹی انتظامات ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب
حیدرآباد ۔ /9 اگست (سیاست نیوز) پرانا شہر میں آج بونال تہوار کا پرامن آغاز ہوا اور اس موقع پر کئی وزراء و دیگر اہم شخصیتوں نے لال دروازہ مہانکالی مندر (اکنامادنا) مندر میں پوجا کی ۔ اس موقع پر پرانے شہر میں پولیس نے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے ۔ آج صبح سے آغاز ہوئے بونال تہوار میں جھولا جلوس کا انعقاد ہوا ۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا ، چیرمین قانون ساز کونسل ، بی سوامی گوڑ ، مرکزی مملکتی وزیر بنڈارو دتاتریہ ، وزیر داخلہ مسٹر نائینی نرسمہا ریڈی ، وزیر قانون مسٹر اندرا کرن ریڈی ، نائب وزیر اعلیٰ مسٹر محمود علی ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس مسٹر اتم کمار ریڈی ، وزیر کمرشیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو ، ریاستی بی جے پی صدر مسٹر کشن ریڈی ، وائی ایس آر کانگریس ایم پی پی سرینواس ریڈی ، رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ اور دیگر شخصیتوں نے مندر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور پوجا کا اہتمام کیا ۔ کل دوپہر تین بجے سے اکنا مادنا مندر سے مرکزی بونال جلوس کا آغاز ہوگا اور مہانکالی مورتی کو ہاتھی کی سواری پر نکالا جائیگا ۔ پولیس نے خصوصی بندوبست کیلئے دو ایڈیشنل کمشنران ، تین جوائنٹ کمشنران ، ایک ڈی سی پی ، 10 ایڈیشنل ڈی سی پیز ، 20 اسسٹنٹ کمشنران ، 70 انسپکٹران ، 180 سب انسپکٹران جملہ 3 ہزار پولیس فورس اور ریاپڈ ایکشن فورس کی دو کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ۔ پولیس نے 30 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں اور 20 موبائیل کیمروں کا جلوس کے دوران استعمال کیا جائیگا ۔ پولیس بم ڈسپوزل ٹیم ، شی ٹیم کے علاوہ کوئک ریاکشن ٹیم کو جلوس کے دوران تعینات رکھے گی ۔ پولیس نے 75 حساس علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں خصوصی پولیس پکٹس متعین کئے گئے ہیں اور کمشنر کی نگرانی میں بونال بندوبست کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT