Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / پرانا شہر میں دو افراد کی خودسوزی کے علحدہ واقعات

پرانا شہر میں دو افراد کی خودسوزی کے علحدہ واقعات

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقوں حسینی علم اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودسوزی کرلی جو بیویوں سے روزانہ کے جھگڑوں سے پریشان تھے ۔ حسینی علم پولیس کے مطابق 37 سالہ منوج جو پرانا پل علاقہ کا ساکن تھا ۔ شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ منوج کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ 17 مارچ کے دن بھی دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور بیوی گھر چھوڑ کر اپنے مائیکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 38 سالہ پرتیم سنگھ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اپوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 17 مارچ کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT