Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانا شہر میں کمسن لڑکوں کی آوارہ گردی کے خلاف پولیس مہم

پرانا شہر میں کمسن لڑکوں کی آوارہ گردی کے خلاف پولیس مہم

آپریشن لیٹ نائٹ روڈ رومیوز کے تحت 105 نوجوان گرفتار

آپریشن لیٹ نائٹ روڈ رومیوز کے تحت 105 نوجوان گرفتار
حیدرآباد ۔ /24 مئی (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے ’’آپریشن لیٹ نائیٹ روڈ رومیوز ‘‘ کے دوسرے دن 105 نوجوانوں کو پرانے شہر کے مختلف علاقوں سے رات دیر گئے حراست میں لے لیا ۔ رات دیر گئے سڑکوں اور گلیوں میں گھومنے والے نوجوانوں کے خلاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ اور دیگر عہدیداروں کی قیادت میں یہ کارروائی کی گئی ۔ ساؤتھ زون پولیس نے 17 پولیس اسٹیشن حدود میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے چبوتروں ، گلی کوچوں اور چوراہوں پر رات دیر گئے تک آوارہ گردی میں ملوث نوجوانوں کو اچانک حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے اس کارروائی کیلئے پٹرولنگ موبائیل ویانس اور بلوکوڈس پٹرولنگ پارٹیز کی مدد سے نوجوانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ پنجہ شاہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کشتی کے طرز پر جھگڑے کے بعد نبیل محمد ہلاک ہوگیا تھا اور پولیس نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے رات دیر گئے سڑکوں اور چبوتروں پر شب بسری کرنے والے پرانے شہر کے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی تیار کی تھی ۔ والدین کی جانب سے نوجوانوں پر عدم توجہ کے سبب پولیس نے ایک خصوصی آپریشن کا آغاز کیا ہے جو مخصوص علاقوں میں جاری رہنے کا امکان ہے۔
آپریشن لیٹ نائیٹ روڈ رومیوز کے پہلے دن پولیس نے 282 نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا اور ان کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے نوجوانوں کا رات دیر گئے سڑکوں پر موجود ہونا لااینڈ آرڈر کو خطرہ لاحق بنے کے اندیشے کے تحت یہ آپریشن شروع کیا ہے جو مزید مدت تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT