Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانہیتا بیاریج مسئلہ پر ہریش راو کی وزیر آبپاشی مہاراشٹرا سے ملاقات

پرانہیتا بیاریج مسئلہ پر ہریش راو کی وزیر آبپاشی مہاراشٹرا سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آبپاشی حکومت تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے وزیر آبپاشی حکومت مہاراشٹرا مسٹر گریش مہاجن کے ساتھ پرانہیتا بیاریج کے مسئلہ پر ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ریاستوں کے وزراء کے مابین ہوئی بات چیت کے دوران نہ صرف پرانہیتا بیاریج کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔ 29 اور 30 دسمبر کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے پرانہیتا انٹر اسٹیٹ بورڈ میٹنگ کے اہم اجلاس میں فنی امور پر تفصیلی غور و خوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تومیڈی سیٹی مقام کے پاس 148 میٹر ایف آر ایل کے ساتھ بیاریج تعمیر کرنے کے لیے مہاراشٹرا حکومت اصولی طور پر اتفاق کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر آبپاشی حکومت مہاراشٹرا مسٹر گریش مہاجن نے میڈی گڈہ بیاریج پر رد و بدل جو کچھ بھی کیا جائے گا بورڈ میٹنگ میں ہی اپنے فیصلہ سے واقف کروایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT