Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پرانی جویلری کی فروخت پر جی ایس ٹی نہیں، سرکاری وضاحت

پرانی جویلری کی فروخت پر جی ایس ٹی نہیں، سرکاری وضاحت

نئی دہلی 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ مال نے آج وضاحت کی کہ پرانی جویلری کیساتھ ساتھ پرانی گاڑیوں کو مختلف افراد کی طرف سے فروخت کرنے پر کوئی جی ایس ٹی عائد نہیں ہوگا کیوں کہ یہ فروختگی کوئی بزنس فروغ دینے کے لئے نہیں ہے۔ ریونیو سکریٹری ہسمکھ ادھیا کے گزشتہ روز تبصرے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے محکمہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ کل جی ایس ٹی ماسٹر کلاس میں مطلع کیا گیا کہ کسی صارف سے کوئی سنار قدیم سونا خریدے تو سنٹرل جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 9(4) میں مصرحہ دفعات کی شرائط میں موجود ریورس چارج میکانزم کے تحت تین فیصد کی شرح پر جی ایس ٹی عائد ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ اِس سیکشن کو ایک دیگر سیکشن کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جانا چاہئے اور اگرچہ کسی فرد کی جانب سے قدیم سونے کی فروخت فائدے کیلئے ہوتی ہے لیکن اِسے اُس (فرد) کا بزنس قرار نہیں دیا جاسکتا اور اِس لئے یہ جی ایس ٹی کے دائرے میں نہیں آتا۔

TOPPOPULARRECENT