پرانی حویلی میں گودام خاکستر

حیدرآباد ۔ 13 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) میر چوک کے علاقہ پرانی حویلی کے قریب پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ایک گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی ۔ مغل پورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ عملہ جائے حادثہ پر پہونچ گیا اور آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس گودام میں پلاسٹک کے کھلونے اور دیگر اشیاء موجود تھیں ۔ میرچوک پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT