پرانی مخاصمت کی بناء قتل

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں رشتہ داروں نے بے رحمانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے اپنے ایک رشتہ دار کا قتل کردیا۔ انسپکٹر حیات نگر مسٹر پی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ 24 سال جے سرینو اپنے قریبی رشتہ داروں کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ آج دوپہر وینکٹیش، رامیش، سائیدلو اور منگھیم چار افراد نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے سرینو کا قتل کردیا۔ سرینو پیشہ سے ڈرائیور تھا جو بلیجاپور میں رہتا تھا۔ سرینو کو پرانی دشمنی کے تحت قتل کردیا گیا۔ حیات نگر پولیس اسٹیشن میں سابق میں ان دونوں گروپ کے خلاف جھگڑے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT