Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / پرانی نصابی کتابوں کی وصولی اور تقسیم

پرانی نصابی کتابوں کی وصولی اور تقسیم

جدہ ۔17  مارچ (عارف قریشی) ہر سال کی طرح امسال بھی انڈین کلچرل سوسائٹی، جدہ نے پرانی نصابی کتابوں کو وصول کرتے ہوئے انہیں ضرورتمند طلباء میں تقسیم کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ سوسائٹی آپ تمام حضرات کی فراخدلی کا اعتراف کرتی ہے اور آپ سے درخواست کرتی ہے کہ آپ اپنی پرانی نصابی کتابوں کو ذیل میں دیئے گئے مراکز پر جمع کریں جہاں ہمارے ارکان روزانہ کی اساس پر ان کتابوں کو وصول کرتے ہوئے انہیں ضرورتمند اور مستحق طلباء میں تقسیم کریں گے۔ -1 عزیزیہ اسٹور (عزیزیہ) -2 شاداب ریستوراں (عزیزیہ) -3 الشادی اسٹور (عزیزیہ) -4 الریان پالی کلینک (شرفیہ) -5 اسپائسس گارڈن ریستوران (عزیزیہ، سہافارورڈ) -6 تاج اسٹیشنری (عزیزیہ)۔ اولیائے طلباء اور ضرورتمند طلباء مندرجہ ذیل فون نمبرس پر رابطہ کریں۔
عارف قریشی : 0503622124
عارف صدیقی : 0537543065
ڈاکٹر دلشاد شمسی : 0504318610

TOPPOPULARRECENT