Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانی کرنسی کو قبول کرنے پر ایچ ایم سی کو دو گھنٹے میں 5کروڑ روپے کی آمدنی

پرانی کرنسی کو قبول کرنے پر ایچ ایم سی کو دو گھنٹے میں 5کروڑ روپے کی آمدنی

حیدرآباد۔ 11نومبر (یواین آئی ) گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی ) کو آج اندرون دو گھنٹے جائیداد ٹیکس کی وصولی سے تقریباً 5کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ۔ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کسی بلدی ادارہ کو جائید اد ٹیکس کی وصولی سے ہوئی آمدنی کا یہ نیا ریکارڈ ہے ۔تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراو کی جانب سے کئے گئے اعلان کے بعد یہ آمدنی ہوئی ہے جنہوں نے کہا تھا کہ بلدی جائیداد ٹیکس کی واجب الادا رقم ادا کرنے عوام کو مدد دینے کے لئے 500اور 1000روپے کی کرنسی نوٹ قبول کئے جائیں گے ۔اس اعلان کے بعد بڑی نوٹ کے ذریعہ لوگ اپنے جائیدا د ٹیکس کے بقایا جات ادا کرنے قریبی بلدی دفاتر پہنچے ۔ ان میں سے بیشتر نے اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے گذشتہ کئی سالوں کے واجب الادا جائیداد ٹیکس ادا کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT