Thursday , December 13 2018

پرانے شہر حیدرآباد میں ٹی آر ایس پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش

ریاست نگر میں بنیادی مسائل کا انبار ، عہدیداروں کی عدم توجہ : محمد یوسف
حیدرآباد۔8جنوری(سیاست نیوز) بلدی حلقہ ریاست نگر میںعوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے متعلقہ عوامی نمائندوں اور بلدی برقی اور محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹی آ رایس ریاست نگر بلدی ڈویثرن انچار ج محمد یوسف نے کہاکہ منظم طریقے سے ٹی آر ایس پارٹی کو پرانے شہر کی عوام کے درمیان میں بدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔وہ اتوار کے روز ریاست نگر ڈیویثر ن کے ٹی آر ایس دفتر میںمقامی پارٹی قائدین اورکارکنوںسے خطاب کررہے تھے ۔ محمد یوسف نے کہاکہ بلدی برقی او رآبرسانی مسائل کی یکسوئی کے لئے متعدد مرتبہ دفاتر کے چکر کاٹنے کے بعد بھی علاقائی عہدیدار عوامی مسائل کی یکسوئی کو نذر انداز کررہے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ پچھلے چھ ماہ سے شادی مبارک اسکیم کے تحت درخواستیں متعلقہ دفتر میںزیر التوا ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جب ایم آر او سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو ایم آر او نے کہاکہ متعلقہ رکن اسمبلی چندرا ئن گٹہ چیکوں کی تقسیم کے لئے وقت نہیںدے رہے ہیںاس لئے تمام درخواستیں رکی ہوئی ہیں۔ محمد یوسف نے کہاکہ ایسے بہت سارے مسائل ہیں جس کی وجہ سے عوامی شکایتیں جوں کی توں برقرار ہیں۔ محمد یوسف نے کہاکہ نہ صرف چندرا ئن گٹہ بلکہ یاقوت پورہ کے کئی بلدی حلقہ جات میںبھی اسی طرح کی مشکلات کا عوام کو سامنا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ منظم طریقے سے ٹی آر ایس حکومت کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ حالانکہ بجٹ کی اجرائی میں حکومت کسی قسم کی کوتاہی نہیں برت رہی ہے ۔ اجلاس میںمحمد انور ‘ محمد عثمان ‘ ریاض الرحمن ‘ سید سلیم کے بشمول ٹی آر ایس پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT