Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر لال دروازہ میں عنقریب سدھا ملٹی پلکس کا افتتاح

پرانے شہر لال دروازہ میں عنقریب سدھا ملٹی پلکس کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : پرانے شہر میں سنیما شائقین کے لیے ایک نئے ملٹی پلکس کا بہت جلد آغاز ہوگا ۔ لال دروازہ میں سدھا 70 ایم ایم جو سنگل اسکرین تھیٹر سے مشہور تھی اب یہ تھیٹر سنی پولِس انڈیا کی اعانت سے ملٹی پلکس میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں 1000 نشستوں کے ساتھ پانچ اسکرین کے ساتھ ملٹی پلکس پر فلموں کی نمائش ہوگی ۔ پرانے شہر میں ملٹی پلکس کے قیام کے لیے ایک طویل مدت کا انتظار کرنا پڑا ۔ جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں ملٹی پلکس کا قیام دو دہے قبل سے ہی شروع ہوا تھا ۔ آئی میکس ، پنجہ گٹہ اور بنجارہ ہلز کے بشمول شہر کے ہر علاقہ میں ملٹی پلکس کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ مگر پرانے شہر میں اب سدھا تھیٹر کو ملٹی پلکس میں تبدیل کردیا گیا ہے جس کا افتتاح سنی پولِس کے ڈائرکٹر آیوانگ سمپتھ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT