Thursday , April 19 2018
Home / Top Stories / پرانے شہر میں جاب میلہ، 424 نوجوانوں کو ملازمت

پرانے شہر میں جاب میلہ، 424 نوجوانوں کو ملازمت

حیدرآباد۔/4 اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے منعقد کئے گئے ’جاب میلہ ‘ میں آج جملہ 424 نوجوانوں کو فی الفور خانگی کمپنیوں میں ملازمت حاصل ہوئی اور اس پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر مسٹر دیویندر سنگھ چوہان کی قیادت میں حسینی علم کوکہ کی ٹٹی پالکی گارڈن فنکشن ہال میں ’ جاب میلہ ‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں جملہ 885 نوجوانوں نے شرکت کی جس میں 271 نوجوانوں کو کمپنیوں نے منتخب کیا جبکہ 291 امیدواروں کا دوسرے مرحلہ میں انٹرویو مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر ڈی ایس چوہان نے کہا کہ مسٹر مہیندر ریڈی ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ جو سابق میں حیدرآباد کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں کی جانب سے جاب میلہ پروگرام کے سلسلہ کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس ٹیالنٹ مینجنٹ ان پٹ ( ٹی ایم آئی ) کی شراکت داری سے یہ پروگرام منعقد کرتی آرہی ہے جس میں سینکڑوں نوجوان شرکت کرتے ہیں اور منتخب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا دسویں جماعت تا پوسٹ گریجویٹ تعلیم یافتہ نوجوان اس پروگرام سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں اور تقریباً 1000 خانگی کمپنیاں بشمول کارپوریٹ کمپنیاں نوجوانوں کو اس پروگرام کے ذریعہ منتخب کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس قسم کے پروگرام میں شرکت کریں تاکہ انہیں مناسب روزگار حاصل ہوسکے۔ آج کے اس جاب میلہ میں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر محمد غوث محی الدین اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT