Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں رجنی ہاتھی کا ریہرسل جلوس

پرانے شہر میں رجنی ہاتھی کا ریہرسل جلوس

حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) یوم عاشورہ کے موقع پر نکالے جانے والے بی بی کے علم کی سواری کے متعلق تمثیلی جلوس الاوہ بی بی دبیر پورہ سے نکالا گیا۔ ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری میر عنایت علی باقری نے جلوس کو سیاہ پرچم دکھا کر روانہ کیا۔جلوس کے لئے استعمال ہونے والے روایتی ہاتھی رجنی کا بھی اس موقع پر استعمال کیاگیا ۔ بی بی کا الا

حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) یوم عاشورہ کے موقع پر نکالے جانے والے بی بی کے علم کی سواری کے متعلق تمثیلی جلوس الاوہ بی بی دبیر پورہ سے نکالا گیا۔ ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری میر عنایت علی باقری نے جلوس کو سیاہ پرچم دکھا کر روانہ کیا۔جلوس کے لئے استعمال ہونے والے روایتی ہاتھی رجنی کا بھی اس موقع پر استعمال کیاگیا ۔ بی بی کا الاوہ دبیر پورہ سے لیکر پرانے شہر کے مختلف مقاما ت سے گذرتا ہوا یہ جلوس چادرگھاٹ پہنچا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف محکموں کے ذمہ داران کے بشمول محکمہ پولیس کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں میر عنایت علی باقری نے بتایاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ میں یہ پہلا محرم ہے جس کے انتظامات کی تکمیل میںریاستی حکومت نے کوئی بھی کوتاہی نہیںبرتی اور آئندہ سال مزیدبہترانتظامات کی حکومت تلنگانہ سے توقع ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی کے چندر شیکھر رائواور نائب وزیراعلی محمد محمودعلی کی خصوصی توجہہ کے سبب اس سال محرم کے انتظامات کی تکمیل میں متعلقہ عہدیداروں نے مستعدی کاثبوت پیش کیا۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بھی الاوہ بی بی کے علاوہ مختلف عاشور خانوں پر ڈھٹی پیش کی جائے گی اور بہت جلد اقلیتی قائدین کا ایک وفد وزیراعلی تلنگانہ ریاست سے ملاقات کرتے ہوئے الاوہ بی بی پر حاضری کی دعوت دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی کے بشمول‘ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا اور دیگربھی حکومت کے نمائندوں کی حیثیت سے الاوؤں اور عاشورخانوں پر حاضری دیں گے۔ انہوں نے محرم انتظامات کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ محرم کے متعلق وزیراعلی تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو نے بارہا سنجیدگی کا مظاہر ہ کیاہے۔ متولی الاوہ بی بی علی الدین عارف کے علاوہ فاطمہ سیوا دل قائد مرزا مصطفیٰ بیگ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT