Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانے شہر میں سمنٹ گوداموں پر دھاوے

پرانے شہر میں سمنٹ گوداموں پر دھاوے

حیدرآباد ۔ /12 فبروری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے پرانے شہر میں واقع 9 سمنٹ کے گوداموں پر دھاوا کیا اور مشہور برانڈس کی سمنٹ کے تھیلوں میں غیر معیاری سمنٹ کی ریفلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے حبیب طاہر بن حبیب حسین رفاعی ، محمد چاند اور بابا بختاور کو گرفتار کرلیا جو الٹرا ٹیک برانڈ سمنٹ کے تھیلوں میں مہاسمنٹ کی ریفیلنگ کرکے گاہکوں کو دھوکہ دیا کرتے تھے ۔ ساؤتھ زون پولیس نے بتایا کہ حبیب طاہر بن حبیب مشرا پالی پیاکس پرائیویٹ لمیٹیڈ واقع علی کیفے عنبرپیٹ سے الٹرا ٹیک سمنٹ کے خالی تھیلے حاصل کیا کرتے تھے اور ان تھیلوں میں دوسرے برانڈ کی سمنٹ کی ریفلنگ کرکے اس کی سلوائی کرنے کے بعد مارکٹ میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے علاقہ حسینی علم ، بہادر پورہ ، بھوانی نگر ، کاماٹی پورہ ، مادنا پیٹ میں  واقع گوداموں پر دھاوا کیا اور اس دھوکہ بازی کا پتہ لگایا ۔ پولیس مذکورہ افراد کے قبضے سے 117 سمنٹ کے تھیلے اور تین سلائی مشین برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT