Tuesday , December 11 2018

پرانے شہر میں صحافی پر حملہ کی واردات ‘ مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک صحافی پر کل رات دیر گئے حملہ کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلک نما کے ساکن آصف نامی صحافی پر شمع ٹاکیز کے علاقہ میں راستہ روک کر ان پر حملہ کیا گیا اور ایک گروپ نے مبینہ طور پر اس صحافی کو زد و کوب کیا ۔ پرانی مخاصمت کو حملہ کی وجہ بتایا جارہا ہے ۔ کالا پتھر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس مسٹر گورکھاری نے بتایا کہ صحافی کی شکایت پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حملہ آوروں میں دو افراد کی شناخت ساجد مرزا اور ناصر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT