Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / پرانے شہر میں عاملوں اور جادوگروں کے خلاف پولیس کارروائی

پرانے شہر میں عاملوں اور جادوگروں کے خلاف پولیس کارروائی

حیدرآباد۔ 18 ۔ فروری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے آج کالا جادو اور عملیات کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس کے تحت پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دھاوے کئے گئے۔ اماوس کے موقع پر جادو ٹونا کرنے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے آج ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے پولیس کی 18 ٹیمیں تشکیل دی اور علاقہ بھ

حیدرآباد۔ 18 ۔ فروری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے آج کالا جادو اور عملیات کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس کے تحت پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دھاوے کئے گئے۔ اماوس کے موقع پر جادو ٹونا کرنے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے آج ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے پولیس کی 18 ٹیمیں تشکیل دی اور علاقہ بھوانی نگر، سلطان شاہی، مغلپورہ ، شاہ علی بنڈہ اور دیگر علاقوں میں اچانک دھاوے کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس نے کالا جادو کے الزام میں بدنام زمانہ ناگن عرف بھابھی کے مکان واقع سلطان شاہی میں دھاوا کیا ۔ پولیس نے ناگن کے شوہر بلویر سنگھ ، بیٹے مکیش سنگھ اور سنجے کمار کو گرفتار کرلیا اور اس کے مکان سے کالا جادو میں استعمال کئے جانے والی اشیاء برآمد کرلی۔ بتایا جاتاہے کہ ساؤتھ زون پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ آج اماوس کے موقع پر کالا جادو و عملیات کرنے والے افراد عوام کو دھوکہ دینے کی غرض سے سرگرم ہیں

اور پولیس یکایک دھاوے کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پولیس جادو کے نام پر عوام کو ٹھگنے والے دھوکہ بازوں کو نہیں بخشے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج رات کئے گئے دھاوؤں میں پولیس نے ایسی اشیاء بھی برآمد کی ہے جس میں انسانی کھوپڑی بھی شامل ہے۔ اس دھاوے کے دوران ان عاملوں اور جادوگروں کے پاس برقعہ پوش خواتین بھی دیکھی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوام میں اس سلسلہ میں شعور بیداری مہم چلائی جائے گی تاکہ جادو کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی کے نام پر ٹھگنے والے دھوکہ باز جادوگروں کے چنگل سے دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں گرفتار کئے گئے افراد کو کل میڈیا کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔
اور ان کے خلاف دھوکہ دہی اور میجیکل ریمیڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT