Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں فلائی اوور کی تعمیر اور پارک کے قیام کی تجویز

پرانے شہر میں فلائی اوور کی تعمیر اور پارک کے قیام کی تجویز

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : نئے سال کی آمد کے موقع پر پرانے شہر میں دو پراجکٹ پر عمل آوری ہوگی اس میں ایک قومی شاہراہ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد تلگو کانفرنس کے اختتام کے بعد وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کے ہاتھوں رکھا جائے گا ۔ زونل کمشنر سرینواس ریڈی کے مطابق 35 کروڑ بجٹ کے اس پراجکٹ میں سڑک کی کشادگی کے لیے 23 پرائیوٹ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان جائیداد کے مالکین کو سرکاری ضوابط کے مطابق نقصانات کی پابجائی کی گئی ہے ۔ کمشنر نے مزید بتایا کہ خانگی جائیداد کو مکمل قبضہ میں لیتے ہوئے مالکین جائیداد کو مکمل رقم ادا کردی گئی ہے ۔ اسی طرح دوسرا پراجکٹ پرانے شہر میں تعمیر کیاجانے والا سب سے پہلا پارک ہے جو کشن باغ علاقے میں واقع ہے ۔ اس کا بھی افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ تاحال پرانے شہر کی عوام کو سیر و تفریح کے لیے شہر کے دور دراز مقامات پر جانا پڑتا تھا اور اس پارک میں بچوں کی سیر و تفریح کیلئے بھی مختلف قسم کے کھیل کود کے سامان فراہم کیے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT