Monday , May 28 2018
Home / Top Stories / پرانے شہر میں میٹرو ریل کی تنصیب کا مطالبہ ۔ ریالی کا انعقاد ۔ میٹرو ریل جے اے سی قائدین کی گرفتاری او ررہائی

پرانے شہر میں میٹرو ریل کی تنصیب کا مطالبہ ۔ ریالی کا انعقاد ۔ میٹرو ریل جے اے سی قائدین کی گرفتاری او ررہائی

حیدرآباد۔پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کی تنصیب کا مطالبہ کرتے ہوئے میٹر وٹرین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منڈی میر عالم تا فلک نما ریالی نکالنے کی کوشش کی گئی جس کو ساوتھ زون پولیس نے ناکام بنادیا۔

ریالی کے آغاز کے ساتھ پولیس نے ریالی میں موجود قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں دبیر پور ہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ ٹی آ رایس حیدرآباد انچار ج جنا ب راشد شریف کی نگرانی میں نکالی گئی اس ریالی میں صد دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی جناب عثمان بن محمد الہاجری‘ جناب محمد غوث کانگریس لیڈر‘ جناب ساجد شریف ‘ جناب مقبول الہاجری ‘ بی جے پی لیڈر بھگوات راؤ‘ سی پی ائی لیڈر ای ٹی نرسمہا کے بشمول سینکڑوں لوگ موجود تھے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مذکورہ قائدین کا مطالبہ ہے کہ پرانے شہر میں میٹرو ٹرین لائی جائے تاکہ پرانے شہر کو بھی نئے شہر کے طرز پر ترقی یافتہ بنایاجاسکے ۔

مذکورہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے حیدرآباد میٹر و ٹرین انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پرانے شہر میں میٹر و ٹرین کے کاموں کی جنگی خطو ط پر شروعات عمل میں لائے تاکہ میٹرو ٹرین کی آمد سے ہونے والے فائدہ سے پرانے شہر کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں۔

جے اے سی قائدین نے حکومت تلنگانہ کو بھی پرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھرایا ۔مذکورہ قائدین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پرانے شہر کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے تو میٹرو ٹرین کی پرانے شہر میں آمد پر کوئی غور وفکر نہیں کررہی ہے۔

جے اے سی کے قائدین نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیاں جو میٹر و ٹرین جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں حکومت تلنگانہ او رمیٹرو ٹرین انتظامیہ سے اس بات کا مطالبہ کرتی ہیں کہ پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کو کسی بھی صورت میں لایاجائے ورنہ جے اے سی اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT