Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں میٹرو ریل کی شدید ضرورت تلنگانہ میناریٹی ویلفیر سنگھم کا بیان

پرانے شہر میں میٹرو ریل کی شدید ضرورت تلنگانہ میناریٹی ویلفیر سنگھم کا بیان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : محمد عبدالروف خاں فاونڈر پریسیڈنٹ آف تلنگانہ میناریٹی ویلفیر سنگم نے اپنے بیان میں کہا کہ پرانے شہر حیدرآباد جو ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس پرانے شہر کی نمائندگی سات ایم ایل اے اور ایک ممبر آف پارلیمنٹ کرتے ہیں لیکن یہاں کے شہریوں کو خاطر خواہ سہولتیں نہیں ہے ۔ سڑکیں کم کشادہ ہونے کی وجہ سے ٹرافک کے مسائل دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں ۔ آمد و رفت کے لیے کافی تگ و دو کرنا پڑتا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں میٹرو ریل کا کام بڑی تیزی سے جاری و ساری ہے ۔ لیکن پرانا شہر اس سے محروم ہے ۔ جب کہ میٹرو ریل کی پرانے شہر میں شدید ضرورت ہے ۔ لیکن یہاں کی عوام اس سہولت سے محروم ہیں ۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے ذمہ داروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے فوری میٹرو ریل پرانے شہر میں لانے کی مساعی کریں تاکہ بڑھتی ہوئی ٹرافک پر قابو پاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT