Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں میٹرو ریل کے آغاز تک جدوجہد کرنے کا عزم

پرانے شہر میں میٹرو ریل کے آغاز تک جدوجہد کرنے کا عزم

پولیس سے جے اے سی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، پریس کانفرنس سے قائدین کا خطاب
حیدرآباد۔18ڈسمبر(سیاست نیوز) اولڈ سٹی میٹر وریل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اتوارے روز مہاپدیاترا کے دوران پولیس کے رویہ کی سخت الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت او رپولیس جے اے سی کے حوصلوں کو پست نہیںکرسکتی اور پرانے شہر میں میٹرو ریل کی تعمیری سرگرمیوں کے آغاز تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ آج یہاں چھتری ناکہ کے آرڈی فنکشن ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولڈ سٹی میٹر وریل جے اے سی کنونیر راشد شریف ‘ ائی ٹی نرسمہا اور عثمان بن محمد الہاجری نے اپنے مشترکہ بیان میںاحتجاج کرنے والوں کے ساتھ حکومت تلنگانہ او رپولیس کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنی احتجاجی حکمت عملی کو وسعت دیتے ہوئے کہاکہ بہت جلد اس ضمن میں سماجی جہدکاروں‘ دانشوروں او رسیاسی قائدین کو لیکر پرانے شہر میں میٹرو کی ضرورت کے عنوان پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد عمل میںلایاجائے گا۔ اس کے علاوہ 21جنوری کو فلک نماء میںتلنگانہ کے اسٹیٹ لیڈرس کی قیادت میںاسی عنوان پر ایک سمینار بھی منعقد کیاجائے گا۔ پرانے شہر میںمیٹرو کی ضرورت اور اس سے ہونے والے فوائد پر ایک مکتوب تیار کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو او روزیر اعظم نریندر مودی کو روانہ کیاجائے گا۔ اولڈ سٹی میٹر وریل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کس کی ایماء پر پولیس نے کاروائی کی ہے جبکہ دس روز قبل ہی ہمیں پدیاترا کی اجاز ت دیدی گئی تھی مگر اچانک پولیس نے علاقے کو پولیس چھاونی میںتبدیل کرتے ہوئے ڈر او ر خوف کاماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جو ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ کانگریس قائد جناب راشد شریف‘ بی جے پی لیڈر اے بھاسکر‘ سید سلیم ‘ ہری ناتھ گوڑ او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT