Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں میٹرو ٹرین پر زور ، میٹرو ٹرین جے اے سی کی ریالی

پرانے شہر میں میٹرو ٹرین پر زور ، میٹرو ٹرین جے اے سی کی ریالی

سینکڑوں قائدین گرفتار ، احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ
حیدرآباد۔27نومبر(سیاست نیوز)پرانے شہر میںمیٹرو ٹرین کی تنصیب کا مطالبہ کرتے ہوئے میٹر وٹرین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منڈی میر عالم تا فلک نما ریالی نکالنے کی کوشش کی گئی جس کو ساوتھ زون پولیس نے ناکام بنادیا۔ ریالی کے آغاز کے ساتھ پولیس نے ریالی میںموجود قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیںدبیر پور ہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ ٹی آ رایس حیدرآباد انچار ج جنا ب راشد شریف کی نگرانی میںنکالی گئی اس ریالی میں صد دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی جناب عثمان بن محمد الہاجری‘ جناب محمد غوث کانگریس لیڈر‘ جناب ساجد شریف ‘ جناب مقبول الہاجری ‘ بی جے پی لیڈر بھگوات رائو‘ سی پی ائی لیڈر ای ٹی نرسمہا کے بشمول سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی ۔ قائدین نے مطالبہ کیا کہ پرانے شہر میںمیٹرو ٹرین لائی جائے تاکہ پرانے شہر کو بھی نئے شہر کے طرز پر ترقی یافتہ بنایاجاسکے ۔ کمیٹی کے قائدین نے حیدرآباد میٹر و ٹرین انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پرانے شہر میںمیٹر و ٹرین کے کام جنگی خطو ط پر شروعات کریں تاکہ میٹرو ٹرین کی آمد سے ہونے والے فائدہ سے پرانے شہر کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں۔ قائدین نے حکومت کو بھی پرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ۔ جے اے سی کے قائدین نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیاں جو میٹر و ٹرین جوائنٹ ایکشن کمیٹی میںشامل ہیں حکومت او رمیٹرو ٹرین انتظامیہ سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کو کسی بھی صورت میںلایاجائے بصورت دیگر جے اے سی اپنے احتجاج میںشدت پیدا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT