Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں میٹرو کاموں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی : کشن ریڈی

پرانے شہر میں میٹرو کاموں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی : کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ پرانے شہر میں میٹرو ریل کے کاموں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی نے اس تاخیر کے خلاف احتجاجاً واک آوٹ کیا اور جب متعلقہ وزیر سے اس سلسلہ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میٹرو روٹ میں مذہبی اسٹرکچر کے باعث تاخیر ہوئی ہے اور تیقن دیا کہ پرانے شہر میں بھی کاموں میں تیزی لائی جائے گی ۔ کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ پرانے شہر کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT