Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانے شہر میں پولیس کی مشن چبوترہ مہم ،291 نوجوان گرفتار

پرانے شہر میں پولیس کی مشن چبوترہ مہم ،291 نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے پھر ایک مرتبہ آپریشن ’’مشن چبوترہ‘‘ کے تحت رات کے اوقات میں پرانے شہر کی سڑکوں پر گھومنے والے 291 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے علاقہ فتح دروازہ، چندرائن گٹہ، فلک نما، جہاں نما، سلطان شاہی، چھتری ناکہ، رین بازار اور مغلپورہ میں اُن نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ جو رات دیر گئے تک چبوتروں پر وقت گذاری کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں پولیس کی 15 خصوصی ٹیموں نے رات ایک تا 3 بجے شب سڑکوں پر موجود نوجوانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار نوجوانوں میں 15 نوجوان کو لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے بھی شامل ہیں۔ اس آپریشن کے دوران پولیس نے ای۔ فنگر پرنٹ ایپ کے ذریعہ 19 جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کی۔

TOPPOPULARRECENT