Wednesday , December 19 2018

پرانے شہر میں پولیس گاڑیوں کی گشت ، گرفتاریاں

ٹاسک فورس کی تلاشی مہم ، 20 لڑکوں کو حراست میں لیا گیا

ٹاسک فورس کی تلاشی مہم ، 20 لڑکوں کو حراست میں لیا گیا
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ ، بھوانی نگر ، مغل پورہ ، سلطان شاہی میں آج دن بھر پولیس کی گاڑیوں کی گشت جاری رہی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ٹیموں کی جانب سے ان علاقوں میں گرفتاریاں انجام دی گئیں ۔ آلیر انکاونٹر واقعہ میں ہلاک وقار احمد اور ان کے ساتھیوں کی موت پر برہم عوام نے جمعہ کے دن احتجاج کیا تھا اور اس دوران سنگباری کے واقعات پیش آئے ۔ تاہم کل رات پولیس کی غیر ضروری مستعدی کے سبب سنگباری میں ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا جس کے بعد ٹاسک فورس نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ۔ ٹاسک فورس ساوتھ زون کے انسپکٹر پر الزام ہے کہ وہ کمسن لڑکوں کو جبراً گرفتار کررہے تھے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آج تقریبا 15 تا 20 لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ۔ تاہم ان میںچند کو رہا بھی کردیا گیا ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں سے پرانے شہر میں ریاپڈ ایکشن فورس نے مورچا سنبھا لیا تھا ۔ نشیمن نگر ، سلطان شاہی ، والٹا ہوٹل ، مغل پورہ ، میر کا دائرہ ، علاقوں میں آر اے ایف کی کمپنیاں موجود تھیں تاہم پرانے شہر میں حالات پرسکون پائے جاتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT