Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانے شہر میں چبوترا مشن کا دوبارہ آغاز

پرانے شہر میں چبوترا مشن کا دوبارہ آغاز

196 نوجوان بشمول 24 نابالغ لڑکے گرفتار ،پولیس کا سخت گیر انتباہ
حیدرآباد /20 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر میں چبوترا مشن کا آج دوبارہ آغاز عمل میں آیا ۔ ساؤتھ زون کے 17 پولیس اسٹیشنس حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 196 نوجوان بشمول 24 نابالغ لڑکوں کو گرفتار کرلیا ۔ بعد ازاں ان لڑکوں کو ان کے والدین کی نگرانی میں کونسلنگ کرتے ہوئے رہا کردیا گیا۔ یہ بات اڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان نوجوانوں کو پابند کردیا گیا ہے کہ آئندہ ایسی سرگرمیوںسے باز رہے ۔ رات چبوتروں اور بازار میں وقت گذاری کے بجائے آرام اور تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے والدین و افراد خاندان کے ساتھ وقت گذارتے ہوئے اپنی انفرادی زندگی اور شہری زندگی کی ذمہ داری کو نبھائیں ۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تاکید کریں ۔

TOPPOPULARRECENT