Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں ’’گھرگھرتلاشی‘‘ بچہ مزدوری کیخلاف کارروائی

پرانے شہر میں ’’گھرگھرتلاشی‘‘ بچہ مزدوری کیخلاف کارروائی

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس اور کمشنر ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں پرانے شہر کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشی (کارڈن سرچ آپریشن) لی جس میں بندھوا مزدوری کروانے والے کے چنگل سے بچوں کو رہا کرایا گیا۔ راشن کا چاول کی کالا بازاری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور غیرقانونی طور پر پکوان گیاس سلنڈرس کی فروخت کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا نے عوام نے احساس تحفظ و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے وقتاً فوقتاً کارڈ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس کے تحت جرائم پیشہ افراد اور دیگر غیرسماجی عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی 40 ٹیموں نے کل رات دیر گئے پرانے شہر کے علاقہ امجدالدولہ باغ، وٹے پلی، فاطمہ نگر، فاروق نگر، بھوانی نگر، جنگم میٹ ، کنچن باغ، حسینی علم اور فلک نما علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں راشن کے چاول کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث سید نعیم ساکن جلال کوچہ کے قبضہ سے 50 کیلو راشن کے چاول ضبط کرلئے جبکہ نواب صاحب کنٹہ کے عارف، کنچن باغ کے صابر کے قبضہ سے بھی کالا بازاری کئے جانے والے چاول برآمد کرلئے۔ اس آپریشن کے تحت چھتری ناکہ اور فلک نما علاقوں میں بندھوا مزدوری کرنے والے کے چنگل میں پھنسے ہوئے بہار، جھارکھنڈ اور کولکتہ سے تعلق رکھنے والے 46 کم عمر بچوں کو آزاد کرایا جو چوڑیوں کے کارخانہ میں بندھوا مزدور کے طور پر کام کررہے تھے اور پولیس نے کم عمر بچوں سے مزدوری کرانے والے وحید ساکن جنگم میٹ، پرویز ساکن تالاب کٹہ بھوانی نگر، راجن متوطن گیا (بہار) اور بہار کے متوطن تنویر کے خلاف بندھوا مزدوری کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح پولیس نے اس آپریشن کے دوران چار روڈی شیٹر کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے چار مہلک ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔ پولیس نے اس کارروائی میں ملاوٹ شدہ تیل تیار کرنے والے محمد جاوید حسین کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ملاوٹی تیل ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT