Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنانے چیف منسٹر کے سی آر کے اعلانات کا خیر مقدم

پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنانے چیف منسٹر کے سی آر کے اعلانات کا خیر مقدم

حکومت تلنگانہ کے بے مثال اقدامات ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی پریس کانفرنس

حکومت تلنگانہ کے بے مثال اقدامات ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔20مئی(سیاست نیوز) پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلی تلنگانہ ریاست کے چندرشیکھر رائو کے اعلانا ت کی ستائش کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ پسماندگی کا شکار تمام طبقات اور قوموں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریگی۔ آج یہاں ڈپٹی چیف منسٹر کیمپ آفس میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمود علی نے کہاکہ پرانے شہر کو سلم فری علاقہ بنانے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے جواقدامات اٹھائے جارہے ہیںان کی سابق میںکوئی نظیر نہیںہے۔ جناب محمد محمودعلی نے اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے پانچ سلم علاقے ڈی کلاس کوارٹرس مرکز‘ کمل نگر‘ شنکر نگر ‘ پلی گڈہ سلم‘ مہاجرین کیمپ پرہمہ منزلہ عمارتوں کی تعمیرکے ذریعہ پانچ ہزار سے زائدفلیٹس کی تعمیر کاکام عمل میںلایا جائے گا۔انہو ں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ معاشی پسماندگی کاشکار ہر خاندان کو دوبیڈروم والا فلیٹ فراہم کریگی اور دومنزلہ سے اونچی عمارت میںلفٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ پارکنگ کی سہولت کے علاوہ ہر عمارت میںملگیات بھی تعمیر کئے جائیں گے جس سے ہونے والی آمدنی کو عمارت کی نگہداشت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ماہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے متوقع دورے کے موقع پرمذکورہ علاقوں کا دورہ اور وہاں پر ہمہ منزلہ عمارتوں کی تعمیرکا بھی اعلان کیا جائے گا۔ جناب محمد محمو دعلی نے سوچھ حیدرآباد مہم کو کامیاب اور متاثر کن قراردیا۔انہوں نے کہاسوچھ حیدرآباد مہم کے دوران اسمبلی حلقہ ملک میںبنیادی مسائل کے متعلق لئے گئے جائزہ کو ریکارڈ کی شکل دیکر ایک دستاویز بنایا جائے گا جس کو متعلقہ بلدی برقی اورآبرسانی عہدیداروںکے حکام کے حوالے کیاجائے گا

تاکہ مسائل کا فوری حل کیاجاسکے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ پرانے شہر میںکچرے کی صفائی کے بڑے مسائل ہے۔ انہوں نے یاقوت پورہ علاقے کے ایک محلے کا اس موقع پر ذکر کیاجہاں پر پانچ کچرے کی کنڈیاں ایک ساتھ نصب کی گئی ہیںاور وہاں پر کچرے کا انبار رہتا ہے جس کے سبب اس علاقہ کو کچرہ گلی کے نام سے پکار ا بھی جاتا ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے پرانے شہر سے موثر انداز میںکچرے کی نکاسی کو یقینی بنانے کے متعلق حکومت تلنگانہ کی سنجیدہ کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی پر چار دیواری کی تعمیرکرتے ہوئے وہا ںپر کچرہ ڈالنے اور متعلقہ علاقے کو کچرے سے پاک وصاف بنانے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پہاڑی شریف علاقہ میں قبرستان کے لئے 17ایکڑ اراضی فراہم کی گئی جہاں پر بنیادی سہولتوں سے آراستہ قبرستان بنایا جائے گا۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ سوچھ حیدرآباد مہم کے دوران پرانے شہر کی عوام کو صاف ستھرا رکھنے اور مسائل کو حل کرنے کے متعلق عہد دلایا گیا ہے جس پر عمل آوری عوام کی ذمہ داری ہے۔

TOPPOPULARRECENT