Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر کی ترقی کیلئے حکومت کی توجہ مرکوز

پرانے شہر کی ترقی کیلئے حکومت کی توجہ مرکوز

اولڈ سٹی کے نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت، محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔22اکٹوبر(سیاست نیوز) پرانے شہر کے مختلف اسمبلی حلقہ میں سرگرم دیگر سیاسی پارٹیوں کے نوجوانوں نے نائب وزیر اعلی محمد محمود علی سے ملاقات کرکے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی میںشمولیت اختیار کی۔ جناب محمد محمودعلی نے نوجوانوں کا پارٹی میں استقبال کیا۔ جناب محمد امیر حسین نے نوجوانوں کی قیادت کی ۔ ٹی آر ایس کے اولڈ سٹی قائدین جناب حیات حسین حبیب ‘ جناب رشید عابد اور عبدالصمد بھی موجود تھے۔جناب محمد محمودعلی نے بتایا کہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی مثالی کارکردگی سے ریاست بالخصوص پرانے شہر میں پارٹی کی مقبولیت میں اـضافہ ہو رہا ہے پرانے شہر کے نوجوان حکومت کی اسکیمات سے متاثر ہو کر پارٹی میںشمولیت اختیار کر رہے ہیں جو پارٹی کیلئے خوش آئند ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدمکیا۔ انھوںنے پرانے شہر کی ترقی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے سالہا سال اقتدار میں رہنے کے باوجود پرانے شہر کو نظر انداز کردیا ان حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے اپنے وقت کا ملک کاسب سے ترقی یافتہ شہرپسماندگی کا شکار ہوگیا حکومت اب پرانے شہر کی ترقی پر اپنی توجہ مرکو ز کررہی ہے تا کہ اس کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جا سکے۔ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میںحکومت نے مسلمانوں کی فلاح کیلئے شادی مبارک اور اوور سیز اسکالرشپ کے علاوہ اقلیتی اقامتی اسکولس کا قیام جیسی مثالی اسکیمات متعارف کی ہیںجس سے ریاست کے ہزاروں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قیام تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر نے اقلیتی طبقات بالخصوص مسلم طبقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے منفرد اسکیمات روبہ عمل لائیں جس کیلئے ریاست کے مسلم عوام چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹرکے مشکور ہیں ۔ پارٹی میںشمولیت کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے ان کارکنوں نے کہا کہ پارٹی کی مؤثر کارکردگیوں اور متاثر کن اسکیمات شادی مبارک ، اوور سیز اسکالرشپ ، پندرہ ہزار روپئے پر مبنی کے سی آر کٹ ،تنہا خواتین کیلئے مقرر کردہ ماہانہ وظیفہ اور آسرا اسکیم نے ہی انہیں اور ان جیسی خواتین کو ٹی آر ایس میں شامل ہونے پرراغب کیا جس کی وجہ سے اس پارٹی کو مضبوط بنانے کے ارادے سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی میں شامل ہونے کافیصلہ کیا ۔بعدازاں اسمبلی حلقہ مہیشورم میںبھی سینکڑوں کی تعداد میںمختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جناب محمد محمودعلی کی نگرانی میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی میںشمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر جناب اعظم علی خرم اور انچارج مہیشورم مسٹر انجی ریڈی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT