Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر کے چار حلقہ اسمبلیوں میں سربراہی آب کیلئے رقمی منظوری

پرانے شہر کے چار حلقہ اسمبلیوں میں سربراہی آب کیلئے رقمی منظوری

ایم ڈی واٹر ورکس کو اقدامات کرنے کی ہدایت ، بی پی آچاریہ اسپیشل چیف سکریٹری کے احکام
حیدرآباد۔23 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت نے پرانے شہر کے 8 اسمبلی حلقوں میں پانی کی سربراہی بہتر بنانے اور سیوریج لائینوں کی درستگی کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 41 کروڑ 70 لاکھ 89 ہزار روپئے منظور کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹری بی پی اچاریہ نے جی او آر ٹی 801 جاری کیا۔ جی او کے مطابق اسمبلی حلقہ جات بہادر پورہ، چندرائن گٹہ، چارمینار، گوشہ محل، کاروان، ملک پیٹ، نامپلی اور یاقوت پورہ میں 626 کاموں کی تکمیل پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔ بہادرپورہ اسمبلی حلقے میں 69 کاموں کے لیے 5 کروڑ، چندرائن گٹہ میں 185 کاموں کے لیے 5 کروڑ 18 لاکھ 80 ہزار روپئے، چارمینار میں 114 کاموں کے لیے 5 کروڑ، گوشہ محل 36 کاموں کے لیے 5 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار، کاروان میں 67 کاموں کے لیے 5 کروڑ 30لاکھ 95 ہزار، ملک پیٹ میں 59 کاموں کے لیے 5 کروڑ 38 لاکھ 81 ہزار، نامپلی میں 37 کاموں کے لیے 5 کروڑ، 7 لاکھ 23 ہزار اور یاقوت پورہ میں 59کاموں کے لیے 5 کروڑ 15 لاکھ 90 ہزار روپئے منظور کیے گئے۔ منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ کو کاموں کی تکمیل کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT