Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / پراویڈنٹ فنڈ : 12 کے بجائے 10فیصد حصہ داری ممکن

پراویڈنٹ فنڈ : 12 کے بجائے 10فیصد حصہ داری ممکن

نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریٹائرمنٹ فنڈ باڈی (ای پی ایف او) کے ٹرسٹیز کل ہفتے کو ممکن ہے اِس تجویز کو منظوری دیں گے کہ سوشیل سکیورٹی اسکیمات کے ضمن میں لازمی حصہ داری کو گھٹاکر ورکرز کے ساتھ ساتھ آجرین کے لئے بھی 10 فیصد کردیا جائے۔ موجودہ طور پر ملازمین اور آجرین ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم (ای پی ایف) ، امپلائی پنشن اسکیم (ای پی ایس) اور امپلائی ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم (ای ڈی ایل آئی) کے لئے بنیادی یافت کا فی کس 12 فیصد حصہ شامل کرتے ہیں۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی پونے میں 27 مئی کو طے شدہ میٹنگ کے ایجنڈہ پر یہ تجویز رکھی گئی ہے اور ممکن ہے اِسے منظور کرلیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT