Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پراپرٹی ٹیکس پر جرمانہ معاف کرنے کونسل میں محمد سلیم کا مطالبہ

پراپرٹی ٹیکس پر جرمانہ معاف کرنے کونسل میں محمد سلیم کا مطالبہ

حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی محمد سلیم نے پراپرٹی ٹیکس پر جرمانہ کی مخالفت کی اور اسے معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ خصوصی تذکرہ کے تحت یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں پینالٹی عائد کی جارہی ہے جس میں وقتاً فوقتاً اضافہ ہورہا ہے۔ اگر حکومت پینالٹی کو معاف کردے تو اس سے سرکاری خزانہ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پراپرٹی ٹیکس پینالٹی کے بوجھ سے نجات دلانی چاہیئے۔ محمد سلیم نے غیرقانونی تعمیر کردہ عمارتوں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق وی آر ایس اسکیم پر عمل آوری کی مانگ کی اور کہا کہ گزشتہ تین سال سے وی آر ایس اسکیم کے درخواستگذار یکسوئی کے انتظار میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT