Saturday , November 18 2017
Home / تفریح / پربھاس کی چرنجیوی سے فلم کے سیٹ پر ملاقات

پربھاس کی چرنجیوی سے فلم کے سیٹ پر ملاقات

ٹالی ووڈ میں میگا اسٹار چرنجیوی نے ڈانس فائٹس اور اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے تقریباً 9 سال بعد چرنجیوی اپنی نئی فلم قیدی نمبر 150 سے مداحوں کے سامنے آرہے ہیں اسی طرح ریبل اسٹار پربھاس بھی آج فلمی شائقین کی دھڑکن بن گئے ہیں۔ کئی ہٹ فلمیں دے چکے پربھاس بہوبلی سے انٹرنیشنل فیم ہوچکے ہیں۔ وہ ساوتھ کے پہلے ہیرو ہیں جس کا میڈم توساد میوزم میں موم کا مجسمہ لگایا جارہا ہے۔ فی الحال پربھاس اپنی فلم بہوبلی 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن چرنجیوی کی جانب سے بنائی جانے والی فلم قیدی نمبر 150 کے سیٹ پر پہنچے انہیں دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی اور پربھاس کو دیکھ کر چرنجیوی کی خوشی کی انتہا نہ تھی چرنجیوی نے پربھاس کو اپنے قریب آتا دیکھ کر فوری گلے لگا لیا قیدی اور باہوبلی کو گلے ملتے دیکھ کر فلم کی یونٹ کے لوگ بے حد خوش ہوگئے۔

 

شاہ رخ اور کیٹرینہ آنند ایل رائے کی اگلی فلم میں

شاہ رخ خان اب آنند ایل رائے کے ڈائرکشن میں ایک فلم کرنے جارہے ہیں جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ کے کردار کے لئے وی ایف ایکس بنائے جارہے ہیں جن پر 6 تا 8 مہینوں تک کڑی محنت کی جائے گی۔ واضح ہو کہ اس میں شاہ رخ خان ایسے شخص کے کردار میں ہوں گے جسے اپنے بونے ہونے کی وجہ زندگی میں کئی چیزوں سے خبردار رہنا پڑتا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ اس فلم میں کیٹرینہ کیف نظر آنے والی ہیں۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ آنند کی یہ فلم سب سے چیلنج بھری ہے۔

TOPPOPULARRECENT