Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / پرتگال میں آگ اور بھگدڑ سے تقریبا 8افراد ہلاک50زخمی

پرتگال میں آگ اور بھگدڑ سے تقریبا 8افراد ہلاک50زخمی

لزبن 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال کے شمال میں واقع ولا نووا ڈارینھا شہر میں آج رات ایک مقامی رہائشی سوسائٹی میں آگ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔میئر جوس اینٹونیو ڈی جوزف نے ٹیلی ویژن میں ایک بیان میں بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا قومی دارالحکومت سے تقریبا 260 کلو میٹر دور واقع شہر میں ایک دو منزلہ عمارت میں منعقد تاش کے مقابلے میں شامل ہونے یا دیکھنے کے لیے تقریبا 60 لوگ جمع تھے ۔اس سے 50افراد زخمی ہو گئے جو زیر علاج ہیں۔انھوں نے کہا کہ آگ لگنے کا سبب پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن مقامی ذرائع ابلاغنے جائے واردات پر موجود تھا کہا کہ فائر بریگیڈ کے عملہ کو بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ گرم بھٹی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT