Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / پرتگال کو البانیہ کے خلاف 1-0 کی شکست

پرتگال کو البانیہ کے خلاف 1-0 کی شکست

لزبن ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی کے باعث پرتگال کو2016یورو کپ کوالیفائنگ میچ میں البانیہ کے خلاف 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور مقابلہ میں تھامس مولر کے دو گول نے جرمنی کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 1-2 سے کامیابی دلادی۔ فن لینڈ نے فیرو آئی لینڈز کو 1-3سے شکست دی ۔2016یورو کپ کوالیفائنگ گروپ آئی کے میچ میں پرتگال اور البانیہ کیخلاف سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی گو ل نہ ہوسکا جبکہ دوسرے ہاف میںبیکم بالاج نے البانیہ کیلئے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکرگی کے بعد پرتگالی ٹیم کو البانیہ کے خلاف گھریلو میدان میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گروپ ڈی کی عالمی چمپیئن جرمنی اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 18ویں منٹ میںجرمنی کے تھامس مولر نے گول کرکے کامیاب آغاز کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔دوسرے ہاف کے 66ویں منٹ میں حریف ٹیم کے کیچی انایا نے گول کرکے میچ کااسکور برابر کردیا لیکن70ویں منٹ میں تھامس مولر نے اپنا دوسرا گول کیا اورٹیم کااسکور دوگنا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT