Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پرتھوی۔ کی کامیاب آزمائشی پروازII میزائل

پرتھوی۔ کی کامیاب آزمائشی پروازII میزائل

بلسور۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کامیابی سے دیسی ساختہ نیوکلیئر صلاحیت کا حامل پرتھوی۔II میزائل مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی کے ساتھ داغا یہ فوج کی جانب سے اڈیشہ میں چاندی پور پر ٹیسٹ رینج سے داغا گیا۔ سطح سے سطح پر وار کرنے والے میزائلس کا دائرۂ کار 350 کیلو میٹر ہے اور اس میں 500 تا 1000 کیلو گرام وار ہیڈس منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسے موبائل لانچر سے انٹیگرینٹڈ ٹیسٹ رنج کی لانچ کامپلکس ۔ III سے تقریباً 9:35 بجے دن کامیابی کے ساتھ پرواز پر روانہ کیا گیا قبل ازیں 12 اکٹوبر 2009ء کو اسی قسم کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔ یہ میزائل سیال تحریکی ایندھن سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں دو انجن ہیں اور وہ کامیابی سے اپنے راستے پر سفر کرتے ہوئے حدف پر حملہ کرسکتا ہے۔ یہ میزائلس پیداواری ذخیرے سے من مانے طور پر سنے گئے ہیں۔ اسے داغنے کی تمام سرگرمیاں خصوصی تشکیل دی ہوئی دفاعی فوج کمان جانب سے انجام دی گئیں اور کارروائی کی نگرانی دفاعی تحقیق و تیاری تنظیم ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں نے کی۔ میزائل کے راستے پر ڈی آر ڈی او راڈارس کے ذریعہ نظر رکھی گئی۔ الیکٹرو آپٹیکل سسٹمس بھی راستے پر نظر رکھنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ اڈیشہ کے ساحل پر واقع ٹیلی میٹری اسٹیشنس استعمال کئے گئے۔ اس نے خلیج بنگال میں اپنے حدف پر کامیاب طور پر حملہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT