Wednesday , August 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پرتھ ٹسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف

پرتھ ٹسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف

لندن ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) تاریخی ایشز سیریز پر اسپاٹ فکسنگ کے بادل چھا گئے۔ برطانوی اخبار کے خفیہ کارروائی میں دو سٹے بازوں نے فکسنگ کی حامی بھر لی، آئی سی سی نے شواہد کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی فکسنگ کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ایشز سیریز کے تیسرے ٹسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کا منصوبہ سامنے آگیا۔برطانوی اخبار نے خفیہ کارروائی کی ہے۔ اسٹنگ آپریشن میں دو سٹے بازوں نے پرتھ ٹسٹ میں فکسنگ کی حامی بھر لی، ایک لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈز کی رقم کا تقاضہ کیا۔ برطانوی اخبار کی مطابق سوبر جوبن اور پریانک سکسینا نامی بکیز نے ایک اوور میں بننے والے رنز بتانے کا وعدہ کیا۔ بکیز سے ملنے والی معلومات آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ آئی سی سی نے کہا ہے معاملے پر تحقیق شروع کر دی تاہم فراہم کیے جانے والے شواہد ناکافی اور کمزور ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے بھی پرتھ ٹسٹ میں فکسنگ کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT