Wednesday , December 19 2018

پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، اسکیم سے استفادہ کی اپیل

کریم نگر۔/16مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی کمشنر لیبر کریم نگر کے بموجب ضلع میں موٹر ٹرانسپورٹ ڈرائیورس ، آٹو ڈرائیورس، ٹیکسی ڈرائیورس، لاری ڈرائیورس، ٹریکٹر ڈرائیورس ، تمام ٹرانسپورٹ ڈرائیورس اس ماہ کی 31 تاریخ تک پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (PMSBY) میں 12روپئے کے ساتھ اندراج کروانے درخواست کی 18سال تا 70 سال کی عمر والے اس کے لئے اہل ہیں۔ اس کیلئے امیدوار کو چاہیئے کہ بینک کھاتہ جس بینک میں ہے اس بینک کو جاکر اپنے تفصیلات اندراج کرواکر منیجر کو حوالے کریں۔ چیف منسٹر مئی ڈے کے دن تمام ورکرس ڈرائیورس کو حادثاتی انشورنس 5لاکھ کا اعلان کرچکے ہیں۔اس کے مماثل پی ایم ایس آر وائی میں شریک ہونے پر حکومت کی جانب سے 2لاکھ روپئے کیلئے اہل ہوں گے۔ لہذا تمام ورکرس اس موقع سے استفادہ کرنے اے گاندھی ڈپٹی لیبر کمشنر کریم نگر نے خواہش کی۔ اس کے علاوہ مختلف دو کانوں میں اداروں میں کام کرنے والے گماشتے بھی اس اسکیم میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ان کوحادثاتی انشورنس 2لاکھ روپئے حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT