Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / پردھومان کی ہلاکت ‘ سی بی آئی کا تجزیہ

پردھومان کی ہلاکت ‘ سی بی آئی کا تجزیہ

نئی دہلی /گڑگاؤں ۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کی ایک ٹیم نے فارنسک ماہرین کے ساتھ ایک گڑگاؤں میں ریان انٹرنیشنل اسکول کا دورہ کیا ‘ جہاں 7سالہ پردھومان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا ۔ اسکول کا دورہ کرنے سے قبل سی بی آئی ٹیم نے اسکول کے بعض اساتذہ ‘ ارکان عملہ سے معلومات حاصل کیں اور ان کے بیانات کا فرد جرم سے تقابل کیا جو گڑگاؤں کی ایس آئی ٹی نے پیش کی ہے ۔ 7گھنٹہ طویل تحقیقات کے دوران فارنسک ٹیم نے انگلیوں کے نشانات ‘ پیروں کے نشانات کے نمونے حاصل کئے ‘ ویڈیو گرافی کی اور موقع واردات کی تصویریں لیں ۔ بعدازاں انہوں نے موقع واردات کو مہربند کردیا ‘بض اساتذہ نے سی بی آئی کے ساتھ تکرار کرتے ہوئے ایک تماشہ کھڑا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT