Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / پردیومن قتل معاملے میں ملزم طلبا پربالغ کی طرح مقدمہ چلے گا

پردیومن قتل معاملے میں ملزم طلبا پربالغ کی طرح مقدمہ چلے گا

گروگرام،20دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ریان انٹرنیشنل اسکول کی دوسری کلاس کے طلبا پردیومن کے قتل کے معاملے میں ملزم طلبا پر ضلع اور سیشن کورٹ میں بالغ کی طرح ہی مقدمہ چلے گا۔ جوینائل جسٹس بورڈ نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم طلبا کو بالغ مانا جائے گا اور جس طرح بالغ پر مقدمہ چلتا ہے اسی طرح چلے گا۔بورڈ نے یہ مقدمہ ضلع اور سیشن کو منتقل کردیا ہے ۔ پردیومن کے خاندان کی طرف سے یہ مقدمہ لڑرہے وکیل سشیل ٹیکریوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بورڈ نے سماعت کے دوران یہ مانا کہ ملزم طلبا پر بالغ کی طرح مقدمہ چلے گا۔اس معاملے کی اگلی سماعت 22دسمبر کو ہوگی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے اسکول کے ہی ایک طلبا کو اس معاملے میں گرفتارکیا تھا۔بیورو نے جوینائل جسٹس بورڈ میں عرضی داخل کر کے یہ اپیل کی تھی کہ ملزم طلبا پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے ۔ہلاک شدہ طلبا کے رشتہ داربھی ملزم طلبا پر بالغ کی طرح مقدمہ چلانے کی درخواست کررہے تھے ۔ اسی سال 8ستمبر کو ہوئے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں اسکول کی بس کے ایک کنڈکٹراشوک کمار کو گرفتار کیا تھا۔
بعد میں مردہ طلبا کے گھروالوں کے مطالبے پر اس معاملے کو سی بی آئی کو سونپا گیا تھا ۔سی بی آئی نے اپنی جانچ میں اسکول کے ہی 11ویں جماعت کے طلبہ کو ہی پردیومن کے قتل کا ملزم مانتے ہوئے گرفتار کیا۔سی بی آئی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم طلبہ نے اسکول میں ہونے والے امتحان اور گارجین ٹیچر میٹنگ(پی ٹی ایم)کو ٹلوانے کے لئے یہ قتل کیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT