Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / پردیومن قتل کی سی بی آئی جانچ شروع

پردیومن قتل کی سی بی آئی جانچ شروع

نئی دہلی / گڑگاؤں، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہریانہ کے گڑگاؤں میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول کے درجہ دوم کے طالب علم پردیومن ٹھاکر کے قتل کی تحقیقات آج شروع کر دی ، جس کے تحت اس کی ایک ٹیم آج اسکول پہنچ گئی ہے ۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں کل ایک ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ ریان انٹرنیشنل اسکول میں اسکولی بچہ پردیومن کے بے رحمی سے قتل پر ملک بھر میں غم و غصہ زوروں پر ہے اور لوگوں کے سخت احتجاج کو دیکھتے ہوئے بالآخر اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے ۔ ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر کھتر نے اس کیس کو گزشتہ ہفتے سی بی آئی کے حوالے کیا تھا۔ کھتر نے پردیومن کے والدین سے ملاقات کرنے کے بعد اس کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کا اعلان کیا تھا۔پولس نے اس معاملے میں بس کنڈکٹر اشوک کمار (42 سال) کو گرفتار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT