Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پرساد راؤ انچارج ڈی ایس پی نظام آباد

پرساد راؤ انچارج ڈی ایس پی نظام آباد

نظام آباد:14؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد انچارج ڈی ایس پی کی حیثیت سے پرساد رائو کو مقرر کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے احکامات جاری کئے۔ محکمہ پولیس عہدیداران نے احکامات میں بتایا کہ آرمور ڈی ایس پی رام ریڈی کو نظام آباد انچارج ڈی ایس پی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا ان کی جگہ نظام آباد اسپیشل برانچ ڈی ایس پ

نظام آباد:14؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد انچارج ڈی ایس پی کی حیثیت سے پرساد رائو کو مقرر کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے احکامات جاری کئے۔ محکمہ پولیس عہدیداران نے احکامات میں بتایا کہ آرمور ڈی ایس پی رام ریڈی کو نظام آباد انچارج ڈی ایس پی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا ان کی جگہ نظام آباد اسپیشل برانچ ڈی ایس پی پرساد رائو کو مقرر کیا گیا ہے۔ پرساد رائو 4ماہ قبل حیدرآباد ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے انہیں واپس نظام آباد انچارج ڈی ایس پی کی حیثیت سے مقرر کرنے پر کل یہ اپنا جائزہ حاصل کرتے ہوئے نظام آباد سب ڈیویژن کے تفصیلات حاصل کی اوران کے ڈیویژن سے وابستہ پولیس عہدیداروں نے ان سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ڈی ایس پی نظام آباد انیل کمار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ترقی پر ورنگل اڈیشنل ایس پی مقرر کیا تھا اور ان کی جگہ آرمور ڈی ایس پی کو انچارج ڈی ایس پی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT