پرساد کھانے کے بعد 400 شیوبھگت علیل

اجین ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیری ڈی گاؤں کے ایک مندر میں مہاشیوراتری کے موقع پر پرساد کھانے کے بعد 400 افراد علیل ہوگئے ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر ڈی پی ایس گھیروار نے بتایا کہ اجین سے 35 کلومیٹر دور ترانہ تحصیل میں واقع مہادیومندر میں تقریبا 3000 دیہاتیوں نے کھیچڑی اور کھیر پر مشتمل پرساد کھایا تھا ۔ پرساد کی تقسیم کا آغا

اجین ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیری ڈی گاؤں کے ایک مندر میں مہاشیوراتری کے موقع پر پرساد کھانے کے بعد 400 افراد علیل ہوگئے ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر ڈی پی ایس گھیروار نے بتایا کہ اجین سے 35 کلومیٹر دور ترانہ تحصیل میں واقع مہادیومندر میں تقریبا 3000 دیہاتیوں نے کھیچڑی اور کھیر پر مشتمل پرساد کھایا تھا ۔ پرساد کی تقسیم کا آغاز دوپہر سے شروع ہو کر رات دیر گئے تک جاری رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں 99 متاثرین زیر علاج ہیں جب کہ باقیماندہ افراد کو مختلف دواخانوں سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پرساد کھانے کے بعد 400 سے زائد بھکتوں نے دست و قئے کی شکایت کی ۔

TOPPOPULARRECENT