Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پرسار بھارتی آل انڈیا ریڈیو کا اگادی کے موقع پر خصوصی پروگرام: اسٹیشن ڈائرکٹر ادیا شنکر

پرسار بھارتی آل انڈیا ریڈیو کا اگادی کے موقع پر خصوصی پروگرام: اسٹیشن ڈائرکٹر ادیا شنکر

حیدرآباد۔/20مارچ، ( سیاست نیوز) پرسار بھارتی آل انڈیا ریڈیو، حیدرآباد نوجوانوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے منفرد نظریہ کے ساتھ ایک پروگرام ’’ سکسیس اَن لمیٹیڈ ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس میں نوجوانوں کے مسائل پر مباحث کیلئے کالج جانے والے نوجوانوں کو رجوع کیا جائے گا۔ مسٹر ادیا شنکر اسٹیشن ڈائرکٹر پرسار بھارتی آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کے بموجب اس کے علاوہ چشٹم چیتیا پروگرام بھی شروع کیا گیا جس میں راست طور پر ججس، ایڈوکیٹس وغیرہ سے خاندانی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ ہر جمعرات9بجکر 30منٹ صبح نیشنل لیگل سرویس اتھاریٹی کے اشتراک سے اس پروگرام کو پیش کیا جائے گا۔ مختلف قانونی مسائل پر راست طور پر گفتگو کیلئے یہ واحد پلیٹ فارم ہے۔ اُگادی کے موقع پر خصوصی پروگرامس کلا واہنی عنوان سے 30مارچ کو نشر کیا جائے گا جس میں ممتاز خواندہ اور آرٹ سے متعلق شخصیات جو ریاست تلنگانہ سے ہوں گی انٹرویو لیا جائے گا۔ پہلے پروگرام میں ڈاکٹر کے وی رمنا چاری شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام 7بجکر 15منٹ صبح تا 7بجکر45منٹ صبح نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر پروگرام کامیڈی سے بھرپور ’’ منمدا سورابھالو ‘‘ بھی پیش کیا جائے گا۔ 20تا 27مارچ اس پروگرام کو پیش کیا جانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT