Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پرشانت کشور ‘ وائی ایس آر کانگریس کے کنسلٹنٹ

پرشانت کشور ‘ وائی ایس آر کانگریس کے کنسلٹنٹ

جگن موہن ریڈی نے اجلاس میں پارٹی قائدین سے متعارف کروایا
حیدرآباد 6 جولائی ( پی ٹی آئی ) سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور اب وائی ایس آر کانگریس کیلئے کام کرینگے ۔ وائی ایس آر کانگریس نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔ پرشانت کشور بی جے پی کیلئے عام انتخابات میں ‘ جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی اتحاد کیلئے بہار میں اور کانگریس کیلئے پنجاب میں کام کرچکے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر و آندھرا پردیش اسمبلی میں قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی نے پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پرشانت کشور بھی موجود تھے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پی متھون ریڈی نے کہا کہ پرشانت کشور کوہم نے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے مقرر کیا ہے اور ان کا حیدرآباد میں کل منعقدہ ایک اجلاس میں پارٹی قائدین سے تعارف کروایا گیا ہے ۔ امکان ہے کہ پرشانت کشور ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے تجاویز پیش کرینگے اور چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی قیادت والی تلگودیشم پارٹی کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرینگے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ریاست کی تقسیم کے بعد منعقدہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں وہاں اقتدار حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی ۔ تاہم پارٹی 2019 میں ریاست میں اقتدار حاصل کرنے جدوجہد کر رہی ہے ۔ پرشانت کشور نے 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی کیلئے کام کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT