Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پرشوتم ریڈی فاؤنڈیشن کا قیام پروفیسر پرشوتم ریڈی کی پریس کانفرنس

پرشوتم ریڈی فاؤنڈیشن کا قیام پروفیسر پرشوتم ریڈی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) پروفیسر پرشوتم ریڈی ماہر سوشیل سائنس نے کہا کہ کرۂ ارض میں کئی کیمیائی مادہ ہونے کے باعث فضاء خراب ہورہی ہے بلکہ پانی بھی آلودہ ہوجانے کے باعث اس کے انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اس سے ہر ایک کو واقف کروانے کی شدید ضرورت ہے۔ وہ آج پریس کانفرنس میں ’’پروفیسر کے شوتم ریڈی فاؤنڈیشن‘‘کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ان کے شاگردوں اور فاؤنڈیشن ارکان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پرشوتم ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے احیاء کے بعد اس بات کے قوی امکانات تھے۔ برسراقتدار حکومت ہر آلودگی کو دور کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن اب جبکہ انتخابات کی لہر چل رہی ہے، انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کوئی بنیادی کام انجام نہیں دیا۔ اس لئے فاؤنڈیشن نے اس بات کا منصوبہ رکھتی ہے کہ وہ کالجس و یونیورسٹیوں میں فاونڈیشن کی بنیاد قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن اپنے مقصد کو لاگو کرنے کیلئے تمام ذرائع کا استعمال کرے گا اور ان دنوں زمینی نظام جو ابتر حالت میں ہے، اس کو ترقی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود اسے کوئی آسانیاں فراہم نہ ہوسکی۔ پریس کانفرنس سے فاؤنڈیشن کے ذمہ دار ڈاکٹر سائی بھاسکر ریڈی ، ڈاکٹر ڈی نرسمہا ریڈی، دلیپ ریڈی، نرسمہا ریڈی، لکشما ریڈی، سائی بھاسکر، ارون یادو، راجندر ریڈی، مادھو ریڈی اور دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر کے پرشوتم ریڈی کی سماجی، تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔

TOPPOPULARRECENT