Tuesday , December 11 2018

پرفل پٹیل کا راجیہ سبھا کیلئے پرچہ نامزدگی کا ادخال

ممبئی۔/5جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر اور سینئر این سی پی قائد پرفل پٹیل نے 19جون کو منعقد شدنی راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنے پرچہ نامزدگی کا ادخال کیا۔ ودھان بھون میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ریاست میں کانگریس۔ این سی پی حکومت کے کچھ وزراء بھی موجود تھے۔ این سی پ

ممبئی۔/5جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر اور سینئر این سی پی قائد پرفل پٹیل نے 19جون کو منعقد شدنی راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنے پرچہ نامزدگی کا ادخال کیا۔ ودھان بھون میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ریاست میں کانگریس۔ این سی پی حکومت کے کچھ وزراء بھی موجود تھے۔ این سی پی قائد طارق انور جو لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی راجیہ سبھا نشست سے دستبرداری اختیار کرلی۔ حال ہی میں این سی پی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پرفل پٹیل کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 15ویں لوک سبھا میں پرفل پٹیل بھنڈارورہ اورگونڈیا حلقہ انتخاب کی نمائندگی کیا کرتے تھے، حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے نانا پٹولے کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT