Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / پرفل پٹیل کو نظریات کے اظہار کا حق حاصل : کانگریس

پرفل پٹیل کو نظریات کے اظہار کا حق حاصل : کانگریس

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں مابعد گودھرا واقعہ رونما ہوئے فسادات میں نریندر مودی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں کسی عدالتی اعلان پر کوئی سوال نہ کرنے سے متعلق این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل استدلال کو غیر اہم ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے نظریات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ کانگریس کے ایک ترجمان

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں مابعد گودھرا واقعہ رونما ہوئے فسادات میں نریندر مودی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں کسی عدالتی اعلان پر کوئی سوال نہ کرنے سے متعلق این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل استدلال کو غیر اہم ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ہر کسی کو اپنے نظریات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ کانگریس کے ایک ترجمان رندیپ سرجیوالا نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مسائل پر اظہار خیال کا حق حاصل ہے۔ (این سی پی لیڈر) پرفل پٹیل بھی اپنے شخصی نظریات کے اظہار کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کسی بھی پارٹی، گروپ یا انفرادی شخص کی طرف سے کئے جانے والے جرائم پر انصاف دلانا ہمارے قانون اور دستور کی بنیادی شرط ہے اور ہم یہی درخواست کریں گے کہ کسی بھی خاطی کو قانون کے مطابق سزا دی جا ئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT